ETV Bharat / bharat

فیروز آباد: سڑک حادثے میں 14 افراد کی موت - اترپردیش

اترپردیش کے فیروز آباد لکھنئو آگرہ ایکسپریس وے پر بس اور کنٹینر کے مابین شدید ٹکر سے 14 افراد کی موت جبکہ دیگر 31 زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Feb 13, 2020, 11:53 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:53 AM IST

پولیس کے مطابق لکھنئو ایکسپریس وے پر دہلی سے بہار کے موتيہاری جارہی ڈبل ڈیکر بس فیروز آباد ضلع کے ننگلہ کھنگر علاقے میں کنٹینر سے ٹکرا گئی۔

سڑک حادثہ، ویڈیو

اس حادثے میں کنٹینر کے ڈرائیور سمیت 14 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں چند افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 'تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، ہلاک شدگان میں بیشتر افراد بہار کے رہنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ' یہ بھیانک سڑک حادثہ بدھ کی شب تقریباً دس بجے پیش آیا جس میں دس افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جبکہ چار افراد دوران علاج دم توڑ دیا۔

حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرین کو فوری طور پر سیفئی میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔

بس میں تقریبا 60 مسافر تھے، پولیس کے بیان کے مطابق مرنے والوں میں 12 افراد کی شناخت ہوگئی جس میں مکیش(26 برس)، ونود(25 برس)، کلیم الدین(45 برس)، بھگونت(54 برس)، ہریندر پاسوان(44 برس)، چندن(24 برس)، ساگیشور شاہ(42 برس)، گلشن(25 برس)، انل شاہ(50 برس)، راکیش (35 برس)، اشتیاق(30 برس) اور 45 سالہ کنٹینر ڈرائیور بھورا شامل ہیں۔

اس ہولناک سڑک حادثے پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے وہاں کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.