ETV Bharat / bharat

راج پتھ پر خواتین فوجیوں نے اپنے جوہر دکھائے - آرمی ڈے

آج 71 ویں یوم جمہوریہ کا جشن پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ ہر برس کی طرح اس بار بھی یہ خاص ہے۔ یوم جمہوریہ پریڈ میں  آرمی کیپٹن تانیا شیرگل نے راج پتھ پر ایک مرد اسکوائڈ کی قیادت کی۔

At Rajpath, women soldiers showed their essence
راج پتھ پر خواتین فوجیوں نے اپنے جوہر دکھائے
author img

By

Published : Jan 26, 2020, 3:16 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 4:34 PM IST

یوم جمہوریہ پریڈ میں آرمی کیپٹن تانیا شیرگل نے اس برس راج پتھ پر مرد اسکواڈ کی قیادت کی۔ آج ہر ایک کیپٹن تانیا شیرگل کے نام سے واقف ہے۔ تانیا شیرگل کا نام فوجی تاریخ میں آرمی ڈے کے موقع پر آل مرد اسکوائڈ کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون افسر کی حیثیت سے درج ہے۔

راج پتھ پر خواتین فوجیوں نے اپنے جوہر دکھائے

وہیں راج پتھ پر خواتین فوجیوں نے موٹرسائیکل پر حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کیا۔ ہیڈ کانسٹیبل سیما ناگ نے رائل این فیلڈ پر پستول کی پوزیشن بنائی۔

کیپٹن تانیا شیرگل آرمی کے سگنل کور میں تعینات ہیں۔ پانچ فٹ نو انچ لمبی تانیا شیرگل گھومنے پھرنے، موسیقی اور فوٹو گرافی سے کافی لگاؤ ہے۔

اس وقت وہ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ون سگنل ٹریننگ سینٹر میں تعینات ہیں۔ خاتون کپتان نے ناگپور یونیورسٹی سے الیکٹرانکس اور مواصلات میں بی ٹیک کیا ہے۔ تانیا شیرگل نے چینئی میں آفیسر ٹریننگ اکیڈمی سے مارچ 2017 میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔

تانیا شیرگل 1993 میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ بچپن سے ہی قابل تھیں اور ہمیشہ امتحانات میں اچھے نمبرات حاصل کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم کیندریہ اسکول ممبئی سے کی ہے۔ ممبئی میں وہ اپنی (گھریلو خاتون) والدہ لکھویندر کور کے ساتھ رہتی تھیں، جبکہ والد کا وقفے وقفے سے تبادلہ ہوا کرتا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ بچپن میں وہ کھلونے کے بجائے اسلحوں کو پسند کرتی تھیں۔ ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے کندھے پر ایک اسلحہ رکھا ہوا ہے۔

تانیا شیرگل نے آرمی ڈے پریڈ میں آل مرد اسکواڈ کی رہنمائی کے بعد کہا کہ ایک فوجی ہمیشہ ایک فوجی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا جب آپ وردی پہنتے ہیں تو آپ عورت، مرد، ہندو، مسلمان، پنجابی یا مراٹھی نہیں، صرف ایک فوجی ہوتے ہیں۔

Intro:Body:

bharat

Conclusion:
Last Updated : Feb 25, 2020, 4:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.