ETV Bharat / bharat

'پائلٹ نے حکومت گرانے کی کوشش کی'

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 3:58 PM IST

راجستھان میں سیاسی ہلچل کے درمیان وزیر اعلی اشوک گہلوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے سچن پائلٹ کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ہمیں امید تھی کہ وہ کانگریس پارٹی کے لیے بہتر کام کریں گے لیکن انہوں نے حکومت گرانے کی کوشش کی۔'

'پائلٹ نے پارٹی کومضبوط بنانے کے بجائے گرانے کی کوشش کی'

ریاست راجستھان میں سیاسی ہلچل کے درمیان وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ 'انہوں نے سچن پائلٹ کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں امید تھی کہ وہ کانگریس پارٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے لیکن انہوں نے حکومت گرانے کی کوشش کی، پائلٹ کی ان حرکتوں سے ان کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے'۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ 'ملک بھر میں بہت سے کارپوریٹرز وزیر اعظم نریندر مودی کو خوش کرنا چاہتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس تعلق سے قبل ہی اطلاع مل گئی تھی کہ میرے قریبی لوگوں کے گھروں پر بھی سی بی آئی کے چھاپے پڑنے والے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید یہ بھی کہا کہ 'چھاپے صرف انہی رہنماؤں کے گھروں پر پڑے ہیں جو میرے قریبی تھے، ملک بھر میں غنڈہ گردی کا بازار گرم ہے، کانگریسی رہنماؤں کے موبائل ضبط کیے گئے۔ انہیں یرغمال بنا لیا گیا۔'

مزید پڑھیں:

سچن پائلٹ کی درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت آج

انہوں نے مزید کہا کہ 'ریاستی حکومت کو ناکام بنانے کے لیے بی جے پی حکومت کی جانب سے جتنی تدابیر اختیار کی گئی ہیں وہ ان کے لیے ہی نقصان دہ ثابت ہونے والے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.