ETV Bharat / bharat

اویسی کا وزیراعظم پر طنز، بولنا تھا 'چین' بول گئے 'چنا' - owaisi news

ان لاک-2 کے نفاذ سے ایک روز قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم کے نام خطاب کیا، اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا میں نومبر تک توسیع کا اعلان کیا اور کہا کہ اب غریب اور مسکینوں کو دیوالی اور چھٹھ تک مفت اناج ملے گا۔

اویسی کا وزیر اعظم پر طنز، بولنا تھا 'چین' بول گئے 'چنا'

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 1:44 PM IST

آل آنڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی وزیر اعظم مودی کے اعلان پر شدید نکتہ چینی کی ہے، انہوں نے کہا کہ 'آپ نے بہت سے تہواروں کا ذکر کیا لیکن عید الاضحی کے بارے میں بھول گئے۔'

اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے خطاب میں چین کا ذکر نہیں کرنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کیا، اپنے ٹویٹ میں اویسی نے وزیر اعظم کے دفتر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا 'آج انہیں چین پر بولنا تھا، بول گئے چنے پر، اصل میں اس کی ضرورت بھی تھی، کیونکہ آپ کے غیر منصوبہ بند لاک ڈاون سے بہت سارے لوگ بھوکے رہ گئے۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اویسی مزید لکھتے ہیں 'آپ نے آئندہ مہینوں میں آنے والے بہت سارے تہواروں کا ذکر کیا، لیکن عید الاضحٰ کو بھول گئے؟ چلو پھر بھی آپ کو پیشگی عید مبارک ہو۔'

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو اب دیوالی اور چھٹھ پوجا یعنی نومبر کے آخر تک بڑھادیا جائے گا، اس دوران حکومت کی طرف سے 80 کروڑ لوگوں کو پانچ کلو گندم یا پانچ کلو چاول مفت دیا جائے گا، اس کے علاوہ ہر ایک خاندان کو ایک کلو چنا بھی مفت دییے جائیں گے، اس پر 90 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.