اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں میں بے چینی اور خوف پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئین ہمیں بے خوف جینے کی تعلیم دیتا ہے۔ ہمیں اپنے حوصلے پست نہیں کرنے چاہیے۔
صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ملک کے مسلمانوں کو با مقصد زندگی گزارنے نے کا مشورہ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ اپنے ایمان کو مضبوط کرنے اور فضول وقت گزارنے کے بجائے اللہ کو راضی کرلیں تو اللہ مسلمانوں کو کسی بھی طاقت کے سامنے جھکنے نہیں دیگا۔
ہجومی تشدد کے متعلق بات کرتے ہوئے ہوئے بیرسٹر اویسی نے مسلمانوں کو صحابہ پر ہوئے مظالم یاد دلاتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر آزمائش نئی بات نہیں ہے۔ لیکن جو ان مظالم پر ثابت قدم رہے وہ اللہ کی نظر میں سرخرو ہوگا۔