ETV Bharat / bharat

کرناٹک میں پھنسے 1400 افراد اپنے گھر روانہ

ریاست کرناٹک کے ہبلی سے تقریبا 1400 افراد کو بسوں کے ذریعے ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔

Around 1400 migrants sent from Hubli via buses to neighbouring districts

author img

By

Published : May 2, 2020, 11:40 AM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں سیاح، طلبہ و طالبات، مزدور اور دیگر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تمام سفری سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

کرناٹک کے ہبلی سے 1400 افراد کو بسوں کے ذریعے ان کے گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ سماجی دوری کے اصول پر عمل آواری کے لیے ایک بس میں صرف 20 افراد کو سفر کرنے کی اجازت ہے۔

جمعہ کے روز پڑوس کی ریاستوں سے آئے ہوئے تقریبا 1400 افراد کو لاک ڈاؤن کے دوران ہبلی سے بہ ذریعہ بس روانہ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس ٹاسک فورس کے نوڈل افسر ڈاکٹر پُرشوتم نے بتایا ہے کہ 'ہمارے ضلع کے اینٹوں کی تیاری کے یونٹز میں کام کرنے والے آٹھ پڑوسی اضلاع کے کل 1473 مزدوروں کو 74 بسوں کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔ 876 مزدور کالابورگی سے ہیں جہاں ہم 44 بسیں بھیج رہے ہیں۔ 350 مزدور وجے پورہ سے ہیں جہاں ہم 27 بسیں بھیج رہے ہیں'۔

انہوں نے یہ بات بتائیں ہے کہ '20 افراد کو سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے ایک بس میں لے جایا جائے گا'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'مزدوروں کے سوار ہونے سے پہلے بسیں ڈس انفیکشن کردی گئی ہے۔ این ڈبلیو کے آر ٹی سی کے عہدیداروں نے اس میں خصوصی دلچسپی لی'۔

ڈاکٹر پُرشوتم نے مزید کہا ہے کہ 'ضلعی کلکٹر نے متعلقہ ڈی سی کو ہر بس میں مزدور منتقل کرنے کے بارے میں خط لکھے ہیں۔ ایک نوڈل آفیسر انہیں مقامی اہلکاروں کے حوالے کرے گا'۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز بسوں کو سات اضلاع میں بھیجا گیا تھا اور ہفتے کے روز ایک بس بھیجی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.