جنرل راوت آشیان ممالک کی فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز(ایف ٹی ایکس) کے اختتامی اجلاس میں شرکت کرنے آئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج امن و استحکام کے حامی ہے، لیکن اگر کوئی ملک کی استحکام میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا تو اسے نپٹنے کے لیے فوج ہمیشہ تیار ہے۔
دہشت گردوں کی ٹھکانوں کے صفایا کے لیے غیر فوجی کاروائی کی تعداد میں اضافہ کے سوال پر فوجی سربراہ نے کہا کہ فوجی ایسی کاروائی کے لیے لوگوں کے جذبات یا ان کے تدابیر پر عمل نہیں کرتی اس کے لیے کافی غوروخوض کیا جاتا ہے۔
اس کے بعد ہی ایک سیاسی فیصلہ لیا جاتا ہے جس کی بنیاد پر فوج اپنے کام کو انجام دیتی ہے۔
جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر اور لشکر طیبہ کے حافظ سعید کے خاتمے کے لیے امریکہ کے ذریعہ القاعدہ سرغنہ اسامہ بن لادن کے خلاف کی گئی کاروائی کی طرح حکمت عملی اپنائے جانے کے سوال کے جواب میں فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ فوج اپنے ہر مشن کی راز میں رکھتی ہے۔ اور اسے کبھی عوامی پلٹ فارم پر بیان نہیں کرتی۔
پلوامہ حملے کے بعد ائیر اسٹرائیک کے ثبوت کچھ سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ مانگے جانے کے سوال پر جنرل راوت کا کہنا تھا فضائیہ کے سربراہ اس ضمن میں فوجی کی موقف صاف کرچکےہیں کہ فوج کا کام صرف اپنے ہدف کو نشانہ بنانا ہوتا ہے ناکہ ہدف کی زد میں آنے والوں کی تعداد کو معلوم کرنا۔