ETV Bharat / bharat

بیمہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی منظوری - حکومت ایل آئی سی کا ’آئی پی او‘ لائے گی

او آئی سی ایل، این آئی سی ایل اور یو آئی آئی سی ایل میں سرمایہ لگانے کی تجویز کو مرکزی کابینہ کی منظوری مل گئی ہے۔

approval-to-invest-in-insurance-companies
بیمہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی منظوری
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 11:16 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:52 AM IST

او آئی سی ایل، این آئی سی ایل اور یو آئی آئی سی ایل میں سرمایہ لگانے کی تجویز کو مرکزی کابینہ کی منظوری مل گئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سرکاری دائرۂ کار کی جنرل بیمہ کمپنیوں ( پی ایس جی آئی سی ) ، جن کے نام اوریئنٹل انشورنس کمپنی لمیٹیڈ ( او آئی سی ایل ) ، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹیڈ ( این آئی سی ایل ) اور یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹیڈ ( یو آئی آئی سی ایل ) میں سرمایہ لگانے کو اصولی طور پر اپنی منظوری دے دی ہے۔

مذکورہ بالا فیصلے کے پیش نظر کابینہ نے تینوں پی ایس جی آئی سی یعنی او آئی سی ایل ، این آئی سی ایل اور یو آئی آئی سی ایل کی اہم مالی حالت اور ریگو لیٹری سولوینسی کی ضرورتوں کے پیش نظر فوری طور پر 2500 کروڑ روپئے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے عام بجٹ 2020 پیش کرتے ہوئے ایل آئی سی کے تعلق سے ایک بڑا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ایل آئی سی کا ’آئی پی او‘ لائے گی اور اس کے ذریعہ اپنی شراکت داری بیچے گی۔

حکومت کے مطابق لائف انشورنس کارپوریشن یعنی ایل آئی سی کو برے دور سے نکالنے کے لیے ایل آئی سی کا ’آئی پی او‘ لایا جائے گا۔ حکومت ایل آئی سی میں اپنی شراکت داری کو اس ’آئی پی او‘ کے ذریعہ فروخت کرے گی۔ اس کے علاوہ نرملا سیتارمن نے بجٹ میں کہا کہ حکومت آئی ڈی بی آئی بینک میں اپنی شیئر پونجی کا حصہ فروخت کرنے کی تجویز پیش کرتی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:52 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.