کورونا وائرس کی خطرناک بیماری کی وجہ سے حکومت سعودی عرب نے رواں برس سفر حج 2020 کو محدود کر دیا ہے جس کے تحت صرف سعودی عرب کے مقامی لوگ ہی اس برس حج کرپائیں گے جبکہ بیرون ممالک کے عازمین پر سفر حج پر روک لگائی گئی ہے۔
گجرات حج کمیٹی کے مطابق حج 2020 کے منتخب شدہ عازمین کو آئندہ برس قرعہ کے بغیر ہی سفر حج پر بھیجا جائے گا۔
گجرات سے ہمیشہ سے ہی سب سے زیادہ لوگ حج کرتے ہیں۔ امسال گجرات حج کمیٹی کو سفر حج کی دس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سات ہزار سے زائد افراد کنفرم ہوگئے تھے۔
گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین آر آر منصوری نے اس تعلق سے خط میں لکھا ہے کہ 'رواں برس سفر حج منسوخ ہونے سے ہزاروں عازمین مایوس ہو گئے ہیں اور بہت سے عازمین پریشان حال ہے۔ ایسے میں کئی لوگوں نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے'۔
انھوں نے بتایا ہے کہ 'اسی سلسلے میں ہم نے حج کمیٹی آف انڈیا کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے'۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں آئندہ سال حج کے لیے درخواستیں محدود ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ہمارے پاس مکمل کوٹہ نہ ہونے کی وجہ سے سال 2020 کے پرویز نل لسٹ کے عازمین کو بھی آئندہ سال کے لئے منتخب کیا جائے گا'۔
آر آر منصوری نے مزید بتایا ہے کہ 'آئندہ برس اقتصادی مندی کا بھی عوام پر بڑا اثر پڑسکتا ہے'۔