ETV Bharat / bharat

جامعہ کے 100 برس مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل - جامعہ کے 100 برس مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سنٹرل یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سو سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

Appeal to issue stamps on completion of 100 years of JMI
جامعہ کے 100 برس مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 2:12 AM IST

امروہہ کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے آج وزیر اعظم کو خط لکھا اور جامعہ کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک تاریخی اور قابل فخر لمحہ ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے قیام کا سوواں سال منا رہی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ مجاہد آزادی کی سوچ اور ان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 100 برس مکمل

انہوں نے جامعہ کے 100 برس مکمل ہونے پر حکومت کی طرف سے خصوصی گرانٹ کے لئے لکھے گئے خط پر وزیر اعظم کی طرف سے سنجیدگی سے غور کرنے پر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

جامعہ کے سابق طالب علم کنور دانش علی نے بتایا کہ جامعہ کے یوم تاسیس کی تقریبات آج سے شروع ہوگئی ہیں اور یہ تقریب پوری دنیا میں منائی جائے گی۔ عام ہندوستانی خاص طور پر جامعہ کے لوگ بہت پرجوش ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ مرکزی حکومت بھی جامعہ کے جشن میں شامل ہوگی۔

انہوں نے وزیر اعظم سے گزارش کی ہے کہ وہ وزارت مواصلات کو جامعہ کے لئے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کریں۔

قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قیام 29 اکتوبر 1920 کو عدم تعاون تحریک کے دوران ہوا تھا۔ مہاتما گاندھی کے ہمراہ مجاہدین آزادی محمد علی جوہر، حکیم اجمل خان، سابق صدر ڈاکٹر ذاکر حسین، مختار احمد انصاری، عبدالمجید خواجہ اور مولانا محمود الحسن بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.