ETV Bharat / bharat

ریلوے بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار سی ای او کی تقرری

مرکزی حکومت نے وی کے یادو کو ریلوے بورڈ کا سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) مقرر کیا ہے۔ ریلوے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب سی ای او کا عہدہ تشکیل دیا گیا ہے اور یادو ریلوے بورڈ کے پہلے سی ای او ہوں گے, وہ فی الحال ریلوے بورڈ کے چیئرمین ہیں۔

ریلوے بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار سی ای او کی تقرری
ریلوے بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار سی ای او کی تقرری
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 10:31 AM IST

مرکزی کابینہ کی تقرری امور کی کمیٹی نے ریلوے بورڈ کے موجودہ چیئرمین وی کے یادو کو بطور سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار سی ای او کا عہدہ تشکیل دیا گیا ہے۔ یادو چیئرمین اور سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اس سے قبل کابینہ نے ریلوے بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی تھی، اس کے تحت بورڈ ممبران کی تعداد آٹھ سے گھٹا کر پانچ کردی گئی، یہ اقدام ریلوے میں متعارف کرائے جانے والے بڑے پیمانے پر اصلاحات کے تحت کیا گیا ہے۔

یادو کو چیئرمین اور سی ای او مقرر کیا گیا ہے جبکہ پردیپ کمار کو ممبر انفراسٹرکچر، پی سی شرما کو ممبر ٹریکشن اینڈ رولنگ اسٹاک، پی ایس مشرا کو ممبر آپریشنز اور بزنس ڈویلپمنٹ اور منجوولا رنگراجن کو ممبر فنانس مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ کی تقرری کمیٹی کے مطابق اس کے تحت ریلوے بورڈ میں تین عہدوں یعنی ممبر اسٹاف، ممبر انجینئرنگ اور ممبر میٹریل مینجمنٹ کو ختم کردیا گیا ہے، ممبر پوسٹ رولنگ اسٹاک کو اعلی سطح پر ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

ریلوے پلان کے مطابق چیئرمین اور سی ای او کیڈر کنٹرول کرنے والے افسران ہوں گے اور ان کی ذمہ داری انسانی وسائل پر ہوگی، اس کام میں ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ان کی مدد کریں گے۔

کابینہ کے مطابق بھارتی ریلوے میڈیکل سروس (آئی آر ایم ایس) کا نام تبدیل کرکے بھارتی ریلوے ہیلتھ سروس (آئی آر ایچ ایس) کردیا گیا ہے، ریلوے کے آٹھ ڈویژنوں کو مرکزی خدمت میں ضم کرنے کا عمل جاری ہے، جسے اب انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس کہا جائے گا۔

ریلوے کے مطابق یہ اصلاحات مختلف محکموں کے چکر کو ختم کردیں گی، ریلوے کا کام مزید آسانی سے ہوگا اور اسی کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.