ETV Bharat / bharat

اے پی کونسل میں تشدد ، تلگودیشم کا الزام - Telugu Desam party

قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر وائی رام کرشنوڈو نے الزام لگایا کہ وزرا نے اپوزیشن لیڈروں سے ایوان میں مارپیٹ کی اور ان کے ساتھ بدکلامی کی۔انہوں نے کہاکہ وہ گذشتہ روز کونسل میں ہوئی ان سرگرمیوں پرسکتہ سے دوچار ہیں۔

اے پی کونسل میں تشدد ، تلگودیشم کا الزام

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 8:23 PM IST

انہوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ چھ مرتبہ اسمبلی کے رکن اور دو مرتبہ کونسل کے رکن ہونے کے طور پر انہوں نے اس طرح کا تشدد کبھی نہیں دیکھا۔انہوں نے کہاکہ وہ اسمبلی میں 34برس سے ہیں۔

رام کرشنوڈو نے کہا کہ ایوان میں اس طرح کے مظالم کبھی بھی دیکھنے میں نہیں آئے اور نہ ہی کبھی غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے ایوان میں تشدد کے لئے حکمران جماعت کو ذمہ دار قرار دیا اور کہاکہ ملک میں پہلی مرتبہ وزرا نے خود بجٹ بل میں رکاوٹ پیدا کی۔

سابق وزیر نے دعوی کیا کہ بجٹ بل پر مباحث کے لئے اپوزیشن جماعت کی خواہش کے باوجود حکمران جماعت نے اس کومسترد کردیا اور کیپٹل بل پر مباحث کے لئے ہی زور دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.