ETV Bharat / bharat

'کورونا کے فوری نتائج کے لئے انٹی جین ٹیسٹ' - Corona results

ریاستی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کے تعلق سے ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔اس تعلق سے معلومات دیتے ہوئے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بتایا کہ اب مہاراشٹر میں ریاستی حکومت کورونا کی جانچ کے لئے انٹی جین ٹیسٹ کروائے گی جو ایک گھنٹے کے اندر اندر کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج مہیا کرے گی۔

کرونا کے فوری نتائج کے لئے انٹی جین ٹیسٹ : راجیش ٹوپے

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 10:28 PM IST

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست میں کرونا کی جانچ کے لئے جو طریقہ اپنایا ہے اس کی رپورٹ آنے میں 22 گھنٹوں کا انتظار کیا جا تا ہے ۔جب کہ انٹی جین ٹیسٹ کی رپورٹ ایک گھنٹے میں دستیاب ہو گی ۔

وزیر صحت راجیش ٹوپے نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ایک لاکھ انٹی جین ٹیسٹ کٹس جلد ہی دستیاب کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خریداری کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

کووڈ 19 کے فرنٹ لائن کارکنوں ، جیسے ضروری خدمات کے عملے ، صحت کے کارکنوں ، پولیس اور دیگر پر یہ ٹیسٹ کروانے کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت نے تیزی سے اینٹی باڈی ٹیسٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

جن کی کِٹس کو جنوبی کوریا کی ایک کمپنی فراہم کرے گی ۔اس کی مدد سے یہ پتہ لگانے میں مدد ملے گی کہ کیاکسی شخص کو کووڈ 19 انفیکشن ہے۔

مہاراشٹرا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بدھ کی رات تک ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 739 ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.