کوئی بھی مشکوک شے لال قلعے کے آس پاس یا 5 کلومیٹر کے دائرے میں اڑے گی تو یہ مشین فوری طور پر پولیس کو آگاہ کر دے گی۔
اس کے بعد موقع پر تعنات پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی جائے گی۔
دارالحکومت میں یوم آزادی کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف لال قلعے بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس بار فضائی حملے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس کے ذریعہ اگر اسکائی ریڈیس کے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر کچھ بھی مشکوک ظاہر ہوتا ہے تو یہ فوری طور پر الرٹ ہوجائے گا۔
رام مندر کی تعمیر کے لئے حال ہی میں ایودھیا میں بھومی پوجن کیا گیا ہے تب سے پولیس کو الرٹ موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر شدت پسند تنظیمیں فضائی حملے کروا سکتی ہیں۔
اس انتباہ کی وجہ سے پولیس اب نہ صرف لال قلعے کے آس پاس کی زمین پر بلکہ آسمان پر بھی حفاظتی انتظامات کر رہی ہے۔
پولیس پہلے ہی اس علاقے کو نو فلائنگ زون قرار دے چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:قومی ترنگے پر مبنی ماسک کے استعمال پر پابندی کی اپیل
اس طرح سے دہلی پولیس شدت پسندی کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
پولیس نے متعدد بلند عمارتوں پر پولیس ہیڈ کوارٹرز سمیت ایسی بہت سی مشینیں لگا رکھی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق لال قلعہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 5 ہزار سے زیادہ فوجی تعینات ہوں گے۔
اس کے علاوہ 300 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جس کے ذریعے سائبر گشت کیا جائے گا۔
پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستے، این ایس جی اور ایس پی جی کمانڈو بھی تعینات کیے جائیں گے۔
پروگرام کے دوران پولیس سکیورٹی کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق الرٹ رہے گی۔