ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اضافی بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ایکٹر فصلیں تباہ و برباد ہوگئی۔
ان کسانوں کا کہنا ہے کہ 'اضافی بارش کی وجہ سے ان کی تمام تر فصلیں برباد ہو گئی ہے اور ان کی محنت پر پانی پھر گیا ہے'۔
احتجاج میں شریک کسانوں نے کہا ہے کہ 'اب ملک بھر کو اناج فراہم کرنے والا کسان خود دانے دانے کو محتاج ہو گیا ہے'۔
برہم کسانوں نے ضلع کلکٹر آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا جس کی وجہ سے کسانوں نے آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نکتہ چینی کی۔
- مزید پڑھیں: ریاستی وزیر کی مرکزی وزیر داخلہ پر نکتہ چینی
کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں فی ایکڑ 75 ہزار روپئے معاوضہ دیا جائے۔