ETV Bharat / bharat

آندھرا پردیش: کم قیمت پر شیونگ کٹ ایچ آئی وی انفیکشن سے تحفظ میں مددگار

گنٹور میں ایک کمپنی دس روپے میں آرگینک شیونگ کٹ فراہم فراہم کر رہی ہے تاکہ سیلون میں صرف بلیڈ نہیں ریزر اور برش بھی تبدیل کیا جائے۔

آندھرا پردیش: کم قیمت پر شیونگ کٹ ایچ آئی وی انفیکشن سے تحفظ میں مددگار
آندھرا پردیش: کم قیمت پر شیونگ کٹ ایچ آئی وی انفیکشن سے تحفظ میں مددگار
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 7:43 PM IST

Updated : Jan 25, 2021, 8:18 PM IST

یہ جاننے کے بعد کہ ایک شیونگ برش کس طرح مہلک ہیپاٹائٹس وائرس پھیلاتا ہے، آندھرا پریدش کے ضلع گنٹور کے ٹُلورو ڈیوزن باشندہ مدالہ سُوجنیا کو ایک اسٹارٹ اپ کمپنی لانچ کرنے کے لئے متاثر کیا۔ سُوجنیا نے ایک آرگینک شیونگ برش کے ساتھ اس کا حل نکال لیا۔

آندھرا پریدش: کم قیمت پر شیونگ کٹ ایچ آئی وی انفیکشن سے تحفظ میں مددگار

شیونگ بلیڈ کے ذریعے ایچ آئی وی انفیکشن کے ممکنہ خطرے نے لوگوں کو متبادل کے بارے میں فکر کرنے پر مجبور کردیا لیکن آج بھی زیادہ تر سیلون بہت سارے صارفین کے لئے ایک ہی شیونگ کٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ بلیڈ کو تو بدلتے ہیں لیکن ایک ہی ریزر کا استعمال کرتے ہیں، جو ہیپاٹائٹس وائرس کی منتقلی کا سبب بن سکتا ہے۔ برش کو بار بار تبدیل کرنا آسان کام نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سُوجنیا نے ایک کم قیمت والا ڈسپوزیبل شیونگ برش ڈیزائن کیا ہے۔

آرگینک شیونگ برش ڈیزائنر مَدالہ سُوجنیا نے بتایا کہ ''میں اِس بڑے مسئلے کا ایک چھوٹا سا حل سمجھتی ہوں۔ ابتدا میں مجھے نہیں معلوم تھا کہ کہاں سے آغاز کیا جائے۔ میں نے اس تحقیق کے حصے کے طور پر بہت سارے مواد کی جانچ بھی کی لیکن میں نے اس فائبر کو اس کے لئے بلکل درست پایا۔ پروسیسنگ کے بعد اس فائبر سے برش بنایا جا سکتا ہے۔''

ایک سال کے عرصے میں بہت سارے مواد پر تجربہ کرنے کے بعد سُوجنیا نے کیلے کے ریشوں سے برش بنانا شروع کیا۔ انہوں نے گُنٹور کے اَننت ورم میں پروڈکشن یونٹ شروع کیا۔ برش کا نام بودھا رکھا گیا ہے اور اسے بازار میں صرف 10 روپے میں مہیا کرایا گیا ہے۔ کٹ میں ایک ڈسپوزیبل آرگینک برش اور پلاسٹک ریزر ہوتا ہے، ریزر کے ساتھ بلیڈ بھی منسلک ہوتا ہے، جو سیل پیک ہوتا ہے، اس لئے بلیڈ کوتبدیل کرنا ناممکن ہے۔

مدالہ سُوجنیا نے کہا کہ 'عام طور پر کیلے کی فصل کے بعد اس کے بنچز کو نپٹانے کے لئے کاشتکاروں کو پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں لیکن اب کسانوں کو بھی اس کا فائدہ مل رہا ہے۔''

اس طرح سے آرگینک برش کاشتکاروں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ساتھ ہی دیہی خواتین کے لئے بھی یہ روزگار کا ذریعہ بن رہا ہے۔

اس یونٹ میں کام کرنے والی ناگ لکشمی کا کہنا ہے کہ ''ہمیں کام کے لئے 3 گاؤں کو پار کرنا پڑتا تھا۔ بودھا کے پروڈکشن یونٹ کے قیام کے بعد ہم اپنے گاؤں میں واپس آئے ہیں۔ اب سفر کرنا بھی آسان ہوگیا۔ بہت سے لوگوں نے ہمارے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور گھریلو خواتین بھی یہاں کام کرسکتی ہیں۔''

ایک دوسری خاتون جیتی نے کہا کہ ''کام اچھا ہے۔ ہم برش اور ریزر بناتے ہیں۔ یہ کام کھیت کے کام کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔ پہلے ہمیں کام کے لئے چار یا پانچ گاؤں سے ہوکر گزرنا پڑتا تھا۔ ہم سب کو کچھ اس طرح کا انتظار تھا۔

بودھا کمپنی اس وقت 2 ہزار سے زیادہ شیونگ کٹس تیار کررہی ہے اور سُوجنیا مسلسل پروڈکشن میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہیں۔

Last Updated : Jan 25, 2021, 8:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.