ETV Bharat / bharat

حکومت آندھراپردیش کی عرضی سپریم کورٹ میں خارج

سپریم کورٹ نے آندھراپردیش حکومت کو سرکاری دفاتر سے رنگوں کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 2:13 PM IST

حکومت آندھراپردیش کی عرضی سپریم کورٹ میں خارج
حکومت آندھراپردیش کی عرضی سپریم کورٹ میں خارج

سپریم کورٹ نے آندھراپردیش حکومت کو سرکاری دفاتر سے رنگوں کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

آندھراپردیش حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی کو عدالت عظمی نے خارج کردیا اور کہا کہ دفاتر سے رنگوں کو نہیں ہٹاکر غلطی کی گئی ہے۔

اس ضمن میں عدالت نے حکم دیا کہ چار ہفتوں کے اندر دفاتر سے رنگوں کو ہٹایا جائے ودیگر صورت توہین عدالت کے جرم میں کاروائی کی جائے گی۔

معاملہ یہ ہیکہ آندھراپردیش کے سرکاری دفاتر میں حکمراں جماعت کی پارٹی کا کلر پینٹ کیا گیا ہے، جسے ہائی کورٹ میں چیلینج کیا گیا، ہائی کورٹ نے حکومت کو ان رنگوں کو ہٹانے کا حکم دیا جس کے بعد حکومت اس معاملے کو لیکر سپریم کورٹ پہنچی جہاں حکومت کے وکیل نے ججس کو بتایاکہ دفاتر میں لگائے گئے تین رنگ پارٹی سے متعلقہ نہیں ہے تاہم عدالت نے اس دلیل کو ماننے سے انکار کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.