آندھراپردیش میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے جمعہ کے روز ایک مہم کے ذریعہ ای ایس آئی اسپتال کے لئے دوا اور سامان کی خرید میں مبینہ بے ضابطگی کے معاملات میں سابق وزیر محنت اور تیلگو دیشم پارٹی کے لیڈر کنجارا پواچا نائیڈو کو گرفتار کر لیا۔

بدعنوانی کے ملزم وزیر کو شری کاکوکلم ضلع کے نمدا گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔ ٹی ایس آر کے پرساد کی قیادت والی اے سی بی حکام کی ٹیم آج صبح تقریبا 7:30 بجے ملزم وزیر کے گھر پہنچی اور ای ایس آئی اسپتالوں کے لئے دواوں اور سامانوں کی خریداری میں مبینہ طور پر 150 کروڑ روپئے کی بے ضابطگیوں کے معاملے میں انہیں گرفتار کر لیا۔
جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ 980 کی خریداری میں 150 کروڑ روپئے کا گھپلہ ہوا ہے۔ اس معاملے میں وزیرسمیت چھ افراد شامل تھے۔