ETV Bharat / bharat

ایک سو پانچ برس کی خاتون نےکورونا کوہرایا

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 3:26 PM IST

کورونا کو ہرانے والی ضعیف خاتون یوگا کرتی ہیں،گیان دھیان،اور روزانہ چہل قدمی بھی کرتی ہیں۔

ایک سو پانچ برس کی خاتون نےکورونا کوہرایا
ایک سو پانچ برس کی خاتون نےکورونا کوہرایا

سو برس سے زیادہ عمر کی خاتون کورونا سے روبہ صحت ہوگئی۔ایک ایسے وقت جب اس وبا سے متاثر ہونے والے اپنی امید کھورہے ہیں، اس خاتون نے عزم اور ہمت کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے دوسروں کے لئے مثال قائم کردی۔

اس خاتون کی کہانی تمام کے لئے ایک جذبہ سے کم نہیں ہے۔آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے پداباڑا خانہ سے تعلق رکھنے والی 105سالہ بی موہنماں اس مرض سے روبہ صحت ہوگئی اور انھیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔وہ اس عمر میں بھی یوگا کرتی ہیں۔ان کے شوہر کی موت 1991میں ہوئی تھی۔اس جوڑے کو 8اولادیں ہوئیں جن میں پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں۔ایک بیٹے کی حال ہی میں موت ہوئی ہے۔یوگا کے ساتھ ساتھ یہ خاتون اس عمر میں بھی گیان دھیان،روزانہ چہل قدمی بھی کرتی ہیں۔کرنول ضلع میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر والنٹرس کی جانب سے گھر گھر سروے کیاگیا۔یہ سروے 60سال سے زیادہ عمر کے افراد کے کورونا ٹسٹ کے لئے کیاگیا جس میں پتہ چلا کہ مذکورہ خاتون بھی اس سے متاثر ہوگئی ہے جس کے بعد ان کے رشتہ داروں نے انھیں ہسپتال میں داخل کیا جہاں ان کا کامیابی کے ساتھ علاج کیاگیا اور یہ خاتون روبہ صحت ہوگئی۔

گزشتہ ماہ کی 31تاریخ کو ہسپتال سے گھر جانے کی انھیں اجازت دی گئی۔جب ان کی صحت کا راز پوچھا گیا تو انھوں نے دعوی کیا کہ وہ اپنی روزانہ کی عادتوں کی وجہ سے ہی کورونا پر قابو پاسکی۔اور کہا کہ وہ ابھی بھی یوگا کرتی ہیں۔یہی ان کی صحت کاراز ہے۔انھوں نے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر طبی اہلکاروں اور افراد خاندان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:'حکومت کے کورنٹائن سینٹر جانے سے ہوم کورنٹائن ہونا بہتر'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.