ETV Bharat / bharat

اے ایم یو کی لائف سائنس فیکلٹی کو بین الاقوامی رینکنگ میں اول مقام

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے اپنے صدی سال میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 6:11 PM IST

اے ایم یو کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کو اعلی تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کرنے والی مشہور بین الاقوامی ایجنسی ٹائمز ہائرایجوکیشن رینکنگ 2020 میں اول مقام عطا کیا ہے۔

ہندوستانی اعلی تعلیم اداروں میں حوالہ جات کے زمرہ میں اے ایم یو کی فیکلٹی آف لائیف سائنسز کو 71.8 اسکور حاصل ہوا۔

چنانچہ بنارس ہندو یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور انا ملائی یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں سے اے ایم یو کی فیکلٹی آف سائنسز فائق ثابت ہوئی۔

اے ایم یو کو انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) سے بھی بلند مقام حاصل ہوا ہے اور صرف انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلور اس سے آگے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس حصولیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو کی صدی سال میں یہ حصولیابی باعث فخر ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

انہوں نے فیکلٹی آف لائف سائنسز کے اساتذہ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے اساتذہ کی محنت و لگن اور ان کی علمی و تحقیقی کاوشوں کا اور معیاری اشاعتوں کا نتیجہ ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے مزید کہا اس کامیابی سے پوری یونیورسٹی برادری کا سر فخر سے اونچا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.