ETV Bharat / bharat

امت شاہ کا ادھیر رنجن چودھری کو جواب

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 7:30 PM IST

لوک سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کے اس دعوے پر ردعمل ظاہر کیا جس میں کانگریس رہنما نے کہا تھا کہ وہ (امت شاہ) شانتی نکیتن میں رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر بیٹھے ہیں۔

Amit Shah's reply to Adhir Ranjan on Tagore

کانگریس رکن پارلیمان اھیر رنجن چودھری نے گزشتہ روز ایوان میں کہا تھا کہ امت شاہ جب مغربی بنگال گئے تھے تو شانتی نکیتن میں رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر بیٹھے تھے۔

امت شاہ نے ادھیر رنجن چودھری کے الزامات کا جواب دیا

ادھیر رنجن چودھری کے اس بیان پر امت شاہ نے صفائی پیش کی کہ وہ رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر نہیں بلکہ دوسری جگہ بیٹھے تھے۔

امت شاہ نے بتایا کہ 'وہ زائرین کے لیے مقرر کردہ وِنڈو پر بیٹھے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جواہر لال نہرو رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر بیٹھے تھے اور اس کا ثبوت بھی موجود ہے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایوان میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے متعدد الزامات عائد کئے تھے جس میں اس بات کا بھی ذکر تھا کہ بی جے پی رہنما شانتی نکیتن میں رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر بیٹھے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.