ETV Bharat / bharat

امت شاہ کا دورہ بنگال ہفتےکو، کسان کے گھرکھائیں گے کھانا - کسان کے گھر کھانا

19 دسمبر کو امت شاہ ایک بار پھر بنگال کا دورہ کریں گے۔ اس دوران زرعی قوانین کی حمایت میں وہ ایک بڑی ریلی کریں گے اور علامتی طور پر کسان کے گھر دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔

amit-shah-to-visit-west-bengal-for-two-days
19 دسمبر کو امیت شاہ کا بنگال دورہ، کسان کے گھر پر کھائیں گے کھانا
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 8:46 PM IST

مغربی بنگال میں اگلے سال اپریل ۔ مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اسی کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اسمبلی انتخابات کے اختتام تک ہر ماہ ریاست کا دورہ کریں گے۔

اسی منصوبہ بندی کے تحت امت شاہ 19 دسمبر کو ایک بار پھر مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ دورے کے پہلے دن وہ مشرقی میدنی پور میں رہیں گے۔ یہاں وہ ایک کسان کے گھر پر دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔

amit-shah-to-visit-west-bengal-for-two-days
19 دسمبر کو امیت شاہ کا بنگال دورہ، کسان کے گھر پر کھائیں گے کھانا

اس کے بعد میدنی پور میں زرعی قوانین کی حمایت میں ایک بڑی ریلی کریں گے۔ مدنا پور میں امت شاہ کی ریلی اسی جگہ پر متوقع ہے جہاں وزیر اعظم مودی نے 2018 میں کسان کلیان ریلی کی تھی۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی قومی ترانے میں تبدیلی کرکے دکھائے: ممتا بنرجی

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی کے لیے اگلے سال اپریل ۔ مئی میں انتخابات ہونے ہیں، جس کی تیاری کے لیے امت شاہ اور جے پی نڈا ہر مہینے ریاست کے الگ الگ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.