ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر داخلہ کا متنازع بیان - امیت شاہ کا شاہین باغ پر بیان

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ریلیوں میں شدت آتی جارہی ہے، گزشتہ روز دہلی کے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ای وی ایم کا بٹن اتنے زرو سے دبانا کہ اس کا کرنٹ شاہین باغ کے اندر لگے۔

امیت شاہ کی فائل فوٹو
امیت شاہ کی فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 8:38 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:47 AM IST

در اصل وزیر داخلہ گزشتہ روز دہلی کے بابر پور اسمبلی حلقے میں انتخابی ریلی کررہے تھے اسی دوران انہوں نے شاہین باغ میں سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کا 'بٹن اتنے غصے کے ساتھ دبانا کہ بٹن یہاں بابرپور میں دبے، کرنٹ شاہین باغ کے اندر لگے'۔

اس سے قبل بھی شاہ نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'بٹن اتنی طاقت سے دبانا کہ اس کرنٹ سے آٹھ فروری کو شاہین باغ کے مظاہرین وہ جگہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں'۔

قابل ذکر ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ایک اجلاس میں امیت شاہ نے کہا کہ دہلی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ ڈالنے سے شاہین باغ جیسے ہزاروں واقعات رک جائیں گے۔

انہوں نے کہا 'بی جے پی امیدوار کے لیے آپ کا ووٹ دہلی اور ملک کو محفوظ بنائے گا اور شاہین باغ جیسے ہزاروں واقعات کو روکے گا، جب آپ آٹھ فروری کو ای وی ایم کا بٹن دبائیں تو شاہین باغ میں آپ کا غصہ (انتخابی نتائج) محسوس ہونا چاہئے'۔

Intro:Body:

sdfsdfsdfsdf

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 2:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.