ETV Bharat / bharat

امت شاہ کا پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 10:57 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ بھارت رتن پرنب مکھرجی کا انتقال پورے ملک کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔

amit shah
amit shah

پرنب مکھرجی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں امت شاہ نے کہا کہ پرنب دا کئی دہائیوں تک ملک کی سیاست کے افق پر قائم رہ کر کام کرتے۔ انہوں نے مسلسل قوم کو مضبوط کرنے کا کام کیا۔ خواہ برسراقتدار جماعت ہو یا اپوزیشن وہ سب کو ساتھ لیکر چلے۔

امت شاہ نے کہا کہ ایک رکن پارلیمان کے طور پر پرنب دا کی تقاریر نے اچھی بحث کے ساتھ ملک کو نئی سمت بھی دی۔ وزیر داخلہ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں ویڈیو کانفرنس سے مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں شامل ہوئے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں شامل ہوا اور پرنب دا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن میں رہ کر پالیسی پر تنقید ہو یا پھر پالیسی طے کرنا دونوں میں ہی پرنب دا کا ہنر بخوبی نظر آتا تھا۔ اتنے طویل اور مضبوط کریئر میں وزیر خزانہ، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور کامرس سمیت کئی وزارتوں پر پرنب دا کی نہ مٹنے والی چھاپ دیکھی جاسکتی ہے۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ 'انہیں ہر کسی کو ساتھ رکھنے کے فن میں مہارت حاصل تھی۔ جب وہ اقتدار میں تھے تو ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ تال میل بٹھانے کے لئے کام کرتے رہے اور جب اپوزیشن میں رہے تو ایک تخلیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔

امت شاہ نے کہا کہ کانگریس کو اپنی خدمت کا ذریعہ بناتے ہوئے پرنب دا نے طویل عرصہ تک بھارت کی سیاست میں انمول شراکت دی، اسے مالا مال کیا اور اس کی بہت اچھی رہنمائی کی۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کی یہ شراکت سیاست میں آنے والے ہر نوجوان کے لئے ترغیب کا ذریعہ بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب پرنب دا صدر جمہوریہ بنے تو صدر کے عہدہ کے وقار کو بڑھانے میں بھی انہوں نے کو ئی کسر نہیں چھوڑی۔ راشٹرپتی بھون کو عام آدمی کے لئے کھولنا ان کا ایک بہت بڑا فیصلہ تھا۔ پرنب دا نے صدر کے عہدہ پر رہتے ہوئے ملک و بیرون ملک اپنی ذہانت اور اچھے نیچر اور تاریخی و بین الاقوامی امور پر اپنی علمی ذہاہنت کے ذریعہ ہمیشہ قوم کی عزت بڑھائی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 'پرنب دا ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن ان کی کمی سب کو ہمیشہ محسوس ہوگی۔ ملک کی عوام اور عوامی زندگی میں کام کرنے والے ہم سب لوگوں کے لئے ان کا انتقال طویل عرصہ تک ایک ناقابل تلافی نقصان رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں 'سمجھتا ہوں کہ سیاست میں آنے والے لوگوں کو اگر یہ سیکھنا ہے کہ بغیر کسی تنازع کے کام کیسے کیا جاتا ہے تو انہیں پرنب مکھرجی کی زندگی کا باریکی سے مطالعہ کرنا چاہئے۔

سابق صدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ 'بھگوان پرنب دا کی روح کو سکون دے اور ان کے اہل خانہ کو اس مشکل دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.