انہوں نے کہا کہ لداخ کے گلوان میں مادر وطن کی حفاظت کے دوران اپنے بہادر فوجیوں کو کھونے کے درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ مادر وطن کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے اپنے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی ناقابل فراموش بہادری اپنی سرزمین کے تئیں عزم کا اظہار ہے۔
انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ میں ان خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسے عظیم بہادروں سے بھارتی فوج کو قابل فخر بنایا ہے۔ بھارت ہمیشہ ان کی قربانیوں کا قرض دار رہے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک اورمودی حکومت پورے عزم کے ساتھ ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ زخمی فوجیوں کی فوری طور سے صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پیر کو وادی گالوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ خونی تصادم میں بیس فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔ میڈیا رپورٹوں میں کہاگیا ہے کہ تصادم میں بڑی تعداد میں چینی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔