ریاست بہار کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری سینئر آئی اے ایس افسر عامر سبحانی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر دوسرے محکمہ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، بی جے پی نے عامر سبحانی کے نام پر کئی بار اعتراض جتایا تھا۔ نتیش حکومت نے اس بار بی جے پی کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کے عہدے پر 13 برس سے فائز تھے۔
ہوم سکریٹری آئی اے ایس افسر کے سینتھل کو بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی کے چیف سکریٹری چنچل کمار کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ بھیج دیا گیا۔ پٹنہ کے ڈی ایم کمار روی کو پٹنہ محکمہ عمارت کی تعمیر میں سکریٹری بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پٹنہ کا نیا ضلع مجسٹریٹ چندرشیکھر کو بنا دیا گیا ہے۔
اس تبادلے میں 12 سے زائد اضلاع کے ایس پی اور ڈی ایم کا تبادلہ ہوا ہے، اسی کے ساتھ ہی چار کمشنر، چار ڈی آئی جی، دو آئی جی اور نو اے ڈی جی اور ایک ڈی جی کو تبدیل کیا گیا ہے۔
بہار میں سال 2020 کے اختتام پر 31 دسمبر کو پولیس اور انتظامی افسران کی ایک بڑی تعداد کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چندرشیکھر کو دارالحکومت کا نیا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔