اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس خبر سے نہ گھبرائیں کیونہ وہ بخیریت ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ انہیں گذشتہ چند دنوں سے سر میں درد تھا اور گلے میں خراش تھی اور سانس لینے میں تکلیف محسوس ہورہی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد انہیں یہ مرض لاحق ہوا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں اور اگر وہ اس وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں تو گھروں میں قید ہوجائیں۔ بنڈی نے مشورہ دیا کہ عمر رسیدہ افراد سے ملنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔