ETV Bharat / bharat

ایران کی تیل برآمدات کو صفر کرنے کا ارادہ ہے: پومپیو - امریکہ

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے توانائی کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کا ارادہ جلد از جلد ایران کے تیل برآمد ات کو صفر کرانا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 13, 2019, 12:25 PM IST

مسٹر پومپو نے گزشتہ شام کہا’’ ایرانی تیل برآمدات کو جلد سے جلد اور ہر حال میں صفر کرنے کا ہمارا ارادہ ہے‘‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کے خلاف پابندیوں کو تب تک جاری رکھے گا جب تک ایران، یوروپ اور مغربی ایشیا میں غیر مناسب رویے بند نہیں کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اپنی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے درمیان خوشحالی کو فروغ دینے کے لئےکاکام کر رہا ہے جبکہ دیگر ممالک اپنی توانائی کے وسائل کا استعمال غیر مناسب سرگرمیوں کے لئے کرتے ہیں۔

مسٹر پومپیو نے جنوبی چین سمندر میں چین کے غیر قانونی جزیرہ کی تعمیر کا ذکر کیا جو آسیان ممالک کو 2.5 ٹریلین سے زیادہ حاصل کرنے کے قابل وسائل تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ اس کے علاوہ امریکہ نہیں چاہتا ہے کہ اس کے یوروپی اتحادی نورڈا سٹریم- 2 پائپ لائن کے ذریعہ روسی گیس پر انحصار کریں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ روس نے یوکرین پر سیاسی دباؤ بنانے کے لئے اپنے پائپ لائن کا استعمال کیا۔

Intro:Body:

danish afroz

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.