ETV Bharat / bharat

سات ملکوں کے سفراء نے کووند کو سفارتی اسناد سونپے

author img

By

Published : May 23, 2020, 1:49 PM IST

سات ملکوں کے سفرا نے عام روش سے ہٹ کر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صدر رام ناتھ کووند کو شناخت سے متعلق دستاویز سونپے

سفراء نے کووند کو سفارتی اسناد سونپے
سفراء نے کووند کو سفارتی اسناد سونپے

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمہوری عوامی ریپبلک کوریا، سینیگل، ترینیداد اور ٹوبیگو، ماریشس، آسٹریلیا، کوٹ ڈی آئیوری اور روانڈا کے سفرا اور ہائی کمشنر حضرات سے آج ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ان کی سفارتی اسناد قبول کیں۔

راشٹرپتی بھون کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ وقوع پذیر ہوا ہے، جب سفارتی اسناد ڈیجیٹل ذرائع سے پیش کی گئیں۔ صدرجمہوریہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے دنیا کو کووڈ-19 کی شکل میں درپیش چنوتی پر قابو حاصل کرنے کے لائق اور اپنے کام کاج ،اختراعی انداز میں مکمل کرنے کا اہل بنایا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈیجیٹل لحاظ سے آراستہ سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب کو دہلی میں سفارتی برادری کے ساتھ ہندوستان کے تعلق کا ایک خصوصی دن قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اپنے عوام اور پوری دنیا کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل طریقہ کار کے لا متناہی امکانات کو بروئے کار لانےکے لئے پابند عہد ہے۔سفرا سے خطاب کرتے ہوئے صدر کووند نے کہا کہ کووڈ-19وبائی مرض نے عالمی برادری کےلئے غیر معمولی چنوتی پیش کی ہے اور یہ بحران افزوں عالمی تعاون کا متقاضی تھا۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ ہندوستان اس وبائی مرض سے نبردآزمائی کے عمل میں دیگر ممالک کو امداد فراہم کرنے کے معاملے میں سرفہرست رہا ہے۔

عوامی جمہوریہ ریپبلک آف کوریا کے سفیر، چو ہوئی چول، جمہوریہ سینیگل کے سفیر، عبدالوہاب حیدر، جمہوریہ ترینیداد اور ٹوبیگو کے ہائی کمشنر ڈاکٹر روجر گوپال، جمہوریہ ماریشس کی ہائی کمشنر، محترمہ شانتی بائی ہنومنجی، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر بیری رابرٹ او فریل، جمہوریہ کوٹ ڈی آئیوری کے سفیر، ایم این ڈی آروائی ایرک کیملی اور جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنرمحترمہ جیکلن موکانگیرا نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

آج کی تقریب نے ہندوستان کی ڈیجیٹل سفارت کاری پہل اقدام ں میں ایک نئے زاویئے کا اضافہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.