ETV Bharat / bharat

کورونا پر بات چیت کے لیے کل جماعتی اجلاس آج - کورونا ویکسین کی تقسیم کے منصوبے

موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں حکومت مستقبل قریب میں کورونا ویکسین کی تقسیم کے منصوبے پر بھی بات کر سکتی ہے۔

کورونا پر بات چیت کے لیے کل جماعتی اجلاس آج

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 8:11 AM IST

ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے کل جماعتی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کی سربراہی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ جمعہ کو ہونے والے کل جماعتی اجلاس میں کئی جماعتوں کے رہنما شامل ہوں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں حکومت مستقبل قریب میں کورونا ویکسین کی تقسیم کے منصوبے پر بھی بات کر سکتی ہے۔

حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ورچوئل میٹنگ کی تھی۔

یہ کل جماعتی اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دہلی بارڈر پر گزشتہ سات دنوں سے کسانوں کی ایک بڑی تعداد تین زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ تاہم اجلاس میں کورونا ویکسین کے منصوبے پر تبادلۂ خیال کیا جانا ہے۔

دریں اثناء جمعرات کے روز دہلی میں کورونا کے 3 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 افراد کی موت ہوئی، کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 424 ہوگئی ہے۔ جمعرات کو دہلی میں فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 302 سے کم ہو کر 29 ہزار 120 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.