شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین پر آج پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کے گولوں کا کیا جس کے سبب مظاہرین تتر بتر ہوگئے اور یہ احتجاج دو روز بعد آج ختم ہوگیا۔
واضح رہے کہ آج صبح علی گڑھ پولیس نے احتجاج کررہی خواتین سے بات چیت کی اور اس احتجاجی دھرنے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں اچانک افراتفری پچ گئی۔
جس کے بعد عوام کی طرف سے پتھراؤ کیا گیا اور جواب میں علی گڑھ پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کے گولوں کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجی دھرنے پر بیٹھی خواتین کو ہٹا دیا۔
علاقے کی کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں اور یہاں لاکھوں کے مالی نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
ابھی جامع مسجد کے آس پاس کے علاقے میں حالات قابو میں کرنے کی کوشش جاری ہے موقع پر ایس ایس پی اور ڈی ایم بھی پہنچے ہیں۔