اب اس شخص کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کے نمونے محکمہ صحت کی جانب سے جمع کیے جارہے ہیں ۔
مرکز کی وزارت صحت نے جئے پور میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
محکمہ صحت کے اے سی ایس روہت سنگھ نے بتایا کہ حکومت ہند کے ہیلتھ سکریٹری نے اس معاملے پر رائے دی ہے۔اب تک مجموعی طور پر 52 نمونے لئے جا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ متاثرہ شخص فورٹس ہسپتال بھی گیا تھا، اس لیے فورٹس ہسپتال کے بھی 11 افراد کے ٹیست لیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایس ایم ایس ہسپتال کے 37 نمونے اور 4 رملہ ہوٹل رمڈا سے لئے گئے ہیں ۔
روہت سنگھ نے یہ بھی کہا کہ تمام اضلاع میں ایک ریپڈ ایکشن فورس تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے اور اس غیر ملکی شہری کی سفری تاریخ کے مطابق ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے اور تمام سی ایم ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ جس ہوٹل اور سیاحتی مقامات پر جہاں یہ متاثرہ شخص گیا تھا اس کی تفصیلی بتائیں اور اس شخص کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کی اسکریننگ کی جائے۔
وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کی اور اس معاملے سے متعلق تفصیلی معلومات لی۔