ETV Bharat / bharat

چرس،شراب اور لکڑی کے اسمگلرز گرفتار

ملزموں کو غیرقانونی اشیا سمیت محکمہ جنگلات کے احکام کے حوالے کردیا گیا۔

چرس،شراب اور لکڑی کے اسمگلرز گرفتار
چرس،شراب اور لکڑی کے اسمگلرز گرفتار
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 6:38 PM IST

اتراکھنڈ میں پتھوراگڑھ پولیس نے الگ الگ واقعات میں چرس، غیر قانونی شراب اور لکڑی کی اسمگلنگ کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس چاروں ملزموں کو عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔تھانہ انچارج پی آر اگاری نے پیر کے روز بتایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ پریتی پریا درشنی کی ہدایت پر جاری منشیات مخالف مہم کے تحت اتوارکو ایسکوٹ تھانہ علاقہ میں پہلے واقعے میں 2،094 کلو گرام چرس کے ساتھ دو اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہیلپیا موڑ کے نزدیک دونوں اسمگلروں کو پولیس نے روکا اور ان کی تلاشی لینے پر چرس برآمد ہوئی ۔پولیس نے دونوں سمگلروں کیلاش سنگھ بورا ساکن گاؤں بورا ، بنگپانی اور لکشمن سنگھ مہر ساکن سیلنگ کھرتولی، بنگپانی کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کے خلاف تھانہ ایسکوٹ میں نارکوٹکز ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں اسمگلرز چرس پہاڑوں سے خرید کر لا رہے تھے اور اسے فروخت کرنے کے لئے جارہے تھے۔

دوسرے واقعے میں ناچنی پولیس نے پانچ لیٹر غیر قانونی کچی شراب کے ساتھ کویٹی کے رہنے والےسریش کمار کو گرفتار کیا۔ اس کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔اسی طرح سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گنگولیہاٹ پولیس نے گزشتہ رات شیشم کی بیش قیمتی غیر قانونی لکڑی برآمد کی ہے۔ اس کے تحت پولیس نے ایک پک اپ گاڑی کو روکا اس کی چیکنگ کی تو اس میں شیشم کی 77 بلیاں، دو سلیپر اور کچھ تختے تھے۔ڈرائیور کنچن چوہدری ساکن ہاٹ گنگولیہاٹ لکڑی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کر پایا ۔ ملزموں کو سامان سمیت محکمہ جنگلات کے احکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رام ولاس پاسوان ہسپتال میں بھرتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.