ETV Bharat / bharat

بجنور پولیس پر حملہ کرنے والے شراب مافیا گرفتار

بجنور میں ہولی کے تہوار کے مدنظر پولیس نے غیرقانونی کچی شراب کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تو شراب مافیاوں نے پولیس پر حملہ کردیا جس میں ایک داروغہ سمیت پولیس کے چھ جوان زخمی ہوگئے۔ پولیس پر حملہ کرنے والے پانچ شراب مافیاوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بجنور پولیس پر حملہ کرنے والے شراب مافیا گرفتار
بجنور پولیس پر حملہ کرنے والے شراب مافیا گرفتار
author img

By

Published : Mar 2, 2020, 11:48 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:36 AM IST

اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ بڈھاپور کے چوہڑ والا میں گزشتہ رات پولیس ٹیم نے ایک غیر قانونی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارا اور شراب کی بھٹیوں کو توڑ دیا اور ساتھ ہی کچی شراب کو بھی پھینک دیا۔

پولیس کی اس حرکت پر شراب مافیا آگ بگولہ ہوگئے اور پولیس پر حملہ کر دیے جس میں ایک داروغہ سمیت چھ پولیس کے جوان بری طرح زخمی ہوگئے۔ داروغہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جنہیں میرٹھ علاج کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

بجنور پولیس پر حملہ کرنے والے شراب مافیا گرفتار

پولیس نے گزشتہ رات شراب مافیا بلویندر سمیت دو خواتین اور دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے اعلی عہدیداروں نے بتایا کہ ہولی کے موقع پر پولیس نے ایک اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں بھاری تعداد میں شراب بنانے کی بھٹیاں کچی شراب برآمد ہوئی۔

اس کے بعد شراب مافیا نے پولیس پر حملہ کر دیا جس میں داروغہ سمیت 5 پولیس کے جوان زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس نے ان پانچوں شراب مافیاوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.