ETV Bharat / bharat

اکبرالدین اویسی نے پھر متنازع بیان دیا - متنازع

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما اکبرالدین اویسی نے ایک بار پھر اپنا متنازع بیان یاد دلایا ہے اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

اکبرالدین اویسی نے پھر متنازع بیان دیا
author img

By

Published : Jul 25, 2019, 12:20 PM IST

واضح رہے کہ سنہ 2013 میں اویسی نے کہا تھا کہ 'پولیس کو پندرہ منٹ کے لیے ہندو اور مسلمان کے درمیان سے ہٹا دیا جائے تو کافی ہے، اس سے پتہ چل جائے گا کہ کون کتنا طاقتور ہے۔'

اویسی نے گذشتہ روز ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ 'لوگ ان کو ڈراتے ہیں جو آسانی سے ڈر جاتے ہیں۔ ان سے ڈرتے ہیں جو یہ جانتے ہیں کہ کیسے ڈرایا جاتا ہے۔ کیوں وہ (آر ایس ایس) مجھ سے ڈرتے ہیں؟ کیوںکہ اب تک وہ میرے '15 منٹ کے بیان' کو بھلا نہیں پا رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایک وقت تھا جب نظام آباد کا ڈپٹی میئر اے آئی ایم آئی ایم کا تھا لیکن اب نظام کا رکن اسمبلی بی جے پی کا ہے۔ اگر یہ نہیں چاہتے کہ اے آئی ایم آئی ایم جیتے تو ٹھیک ہے لیکن بی جے پی کو شکست دیں۔'

انہوں نے کہا کہ نظام آباد پارلیمانی حلقے سے کامیاب ہونے والے بی جے پی کے رکن نظام آباد کے میئر کا عہدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ آپ متحد ہو جائیں اور ایک دوسرے بالکل نہ ڈریں۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی نے تلنگانہ کی 17 میں سے 4 سیٹوں پر جیت درج کی ہے جن میں سکندرآباد، نظام آباد، کریم گنج اور عادل آباد شامل ہے جبکہ اس الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے جو پارٹی کے سربراہ نے جیتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.