ETV Bharat / bharat

سرجیکل اسٹرائیک اور کرکٹ میچ میں کوئی تقابل نہیں: پاکستان - palwama Attack

پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ فروری میں بھارتی فضائی کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائی ناکام ہوگئی تھی۔

Maj Gen Asif Gafoor and Amit Shah
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 11:01 AM IST

پاکستان فوج نے پیر کے روز بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کےاس ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کیا جس میں امت شاہ نے کہا تھا کہ اتوار کے روز بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان پر ایک اور اسٹرائیک کی تھی۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا ' اسٹرائیک اور میچ کا تقابل نہیں کیا جاسکتا۔

امت شاہ نے لکھا کہ پاکستان پر ٹیم انڈیا کی جانب سے ایک اور اسٹرائیک اور نتیجہ وہی ہے۔ ان کا اشارہ 26 فروری کے فضائی حملہ کی طرف تھا جو بالا کوٹ میں جیش محمد کیمپ پر کئے گئے تھے۔ یہ حملے پلوامہ حملے کا جواب تھے جس میں 40 بھارتی فوجی ایک خود کش حملے میں مارے گئے تھے۔

میجر جنرل آصف غفور جو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائرکٹر جنرل ہیں پیر کے روز کہا کہ کرکٹ میچ اور فضائی حملہ میں کوئی تقابل نہیں ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ آپ کی ٹیم نے میچ جیتا ہے صحیح ہے ۔ دو الگ الگ چیزوں کا تقابل نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے لکھا کہ مہربانی کرکے نوشیرا کے جوابی حملہ کا نتیجہ دیکھئے جس میں بھارتی فضائی کو جواب دیا گیا اور اس کے دو طیارے مار گرائے گئے جو بھارت کے لئے ایک سرپرائیز تھا۔

امت شاہ کے بیان نتیجہ وہی ہے پر میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ فضائی حملہ ناکام ہوگیا اور دو بھارتی طیارے مار گرائے گئے ایک پائلٹ کو گرفتار کیا گیا اور ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خود بھارت نے مار گرلیا۔

بالا کوٹ فضائی حملہ دونوں ملکوں کے درمیان شدید تناؤ کے نتیجہ میں پیش آیا جہاں پاکستانی فوج نے دعوی کیا کہ اس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ایک پاک مقبوضہ کشمیر میں گرا اور دوسرا بھارتی کشمیر میں گرا جبکہ بھارت کا موقف ہے کہ پاکستان نے ایک مگ 21 بائسن گرایا جبکہ بھارت نے پاکستان کا ایک ایف 16 مار گرایا۔

Intro:Body:

omar

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.