شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعہ کی شب سرکاری نیوز چینل ڈی ڈی نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یہ اطلاع دی۔
سرکاری ایئر لائن کی نجکاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کی آپریٹنگ لاگت ایک سال میں تقریبا 1500 کروڑ روپے کم ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ راستوں اور تنخواہ کے ڈھانچے کو معقول بناکر لاگت کو کم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا کے پائلٹوں کی تنخواہ پرائیویٹ ایئر لائن کمپنیوں کے پائلٹوں کے مقابلے میں زیادہ تھی ،لہذا اس میں کمی کردی گئی ہے۔
پروازوں اور مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ایئر لائن کمپنیوں پر دباؤ ہے۔
یہ بھی پڑھیے:بھوپال: راکھی کا کاروبار متاثر
اس سے قبل بھی ایئر لائن کمپنیوں پر دباؤ تھا۔ کووڈ-19 کے سبب دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دو ماہ کے لئے پروازیں مکمل طور پر بند رہیں۔ پروازیں نہ ہونے کی وجہ سے خرچ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا ہے بلکہ رکھ رکھاؤ اور باقاعدہ جانچ کرنی ہوتی ہے۔