ایئر انڈیا کے چیئرمین راجیو بنسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'تمام ملازمین اس موقع پر آرہے ہیں۔ وہ اس مقصد کے لیے خدمت میں مصروف ہیں'۔
راجیو بنسل کا کہنا ہے کہ 'ایمرجنسی کووڈ سیل کے اراکین اپنا بے لوث تعاون بھی فراہم بھی کررہے ہیں'۔
تاہم تمام پروازوں کو یقینی بنانے کے لئے علاقائی ڈائریکٹرز (آر ڈی) کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ آر ڈی کی سربراہی میں 24/7 سیل قائم کریں جو پروازوں کے آپریشن کے تمام عارضی مسائل کی نگرانی کرے گا'۔
اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 'اس سیل میں آپریشن انجینئرنگ، انفلائٹ سروس اور میڈیکل کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی عملہ تعینات کیا جانا چاہیے'۔
اطلاع کے مطابق حال ہی میں ایئر انڈیا کی ایک پرواز دہلی سے ماسکو جانے کے بعد ایئر لائن کی گراؤنڈ ٹیم کو پتا چلا کہ پائلٹز میں سے ایک کو کورونا وارئرس مثبت ہوا ہے
اے آئی حکام کے مطابق عملے کے 40 سے زیادہ افراد کو کووڈ ۔19 مثبت ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 25 مئی کو حکومت نے گھریلو ہوائی پروازوں کو ملک بھر میں دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔ لیکن پروازیں دوبارہ شروع کیے جانے کے صرف ایک دن بعد ہی 10 سے زیادہ مسافروں کو کووڈ 19 مثبت ہوا۔
مزید پڑھیں: بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ ہوائی جہاز طویل سفر کا سب سے محفوظ طریقہ ہوسکتا ہے کیونکہ ہوائی جہاز کے اندر کی ہوا ملک کے اسپتالز سے کہیں زیادہ صاف ہے۔