ETV Bharat / bharat

اپوزیشن رہنماؤں کو طیارے میں باندھ کر لے جائے فضائیہ: وی کے سنگھ - Congress

وزیر مملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے اپوزیشن پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثبوت مانگنے والے اپوزشن کے رہنماؤں کو اگلے فضائیہ حملے میں طیارے میں باندھ کرفوج لے جائے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 7, 2019, 9:51 AM IST

انہوں نے فضائیہ کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے سے متعلق ثبوت مانگنے پر اپوزیشن رہنماؤں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ فوج اپوزیشن رہنماؤں کو حملہ کے مقام پر اتار دے تاکہ حملے میں ہونے والے نقصانات کا وہ جائزہ لے سکیں۔

وی کی سنگھ نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں نہ صرف اپوزیشن پر نکتہ چینی کی بلکہ میڈیا اور طلبہ یونین سے جڑے رہنماؤں پر بھی شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی یہ خواہش ہے کہ بھارت شدت پسندی کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی پیروی کرے۔ لیکن اپوزیشن کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے۔ اسرائیلی عوام اپنی فوج پر شبہ نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی فوج کی بے عزتی کرتے ہیں۔

فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے طالب علم رہنما شہلا رشید اور کنہیا کمار پر بھی طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ ملک کی فوج کو زانی کہتے ہیں۔ اس لیے پڑوسی ملک کی طرح ملک میں بھی ایئر اسٹرائک کی ضرورت ہے۔

undefined

واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ اور سابق فوجی سربراہ نے گزشتہ روز بھی اپوزیشن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا ’’رات 3.30 بجے میری آنکھ کھل گئی، مچھر بہت تھے تو میں نے’ ہٹ ’مارا۔ ابھی مچھر کتنے مارے، یہ گننے بیٹھوں۔ یا آرام سے سو جاؤں''؟

Intro:Body:

Danish

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.