ETV Bharat / bharat

'وادی گلوان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے' - sacrificed in galwan valley

بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین پرتشدد جھڑپوں اور تناؤ کے درمیان بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے ہفتے کے روز چین کو متنبہ کیا ہے۔

وادی گلوان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے: فضایہ چیف

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 11:48 AM IST

Updated : Jun 20, 2020, 1:39 PM IST

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارت امن کے قیام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے لیکن گلوان وادی میں دی جانے والی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انہوں نے یہ باتیں حیدرآباد کے قریب ائیر فورس اکیڈمی میں منعقدہ مشترکہ گریجویٹ پریڈ میں کہی۔

فضائیہ کے سربراہ مارشل آر کے ایس بھدوریا نے کہا ہے کہ لداخ کے مسئلہ پر چین کے ساتھ کوئی جنگ نہیں کی جائے گی تاہم بھارتی فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

وادی گلوان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے: فضایہ چیف

تلنگانہ کے اہم مانے جانے والے ڈنڈیگل ایرفورس اکیڈیمی میں بھارتی فضائیہ کے کیڈٹس کی رنگارنگ پاسنگ آوٹ پریڈ کی سلامی لینے کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے بھدوریا نے کہاکہ فوجیں تیار تھیں اوران کے ساتھ مناسب آلات بھی تھے، انہوں نے کہاکہ لداخ میں چھوٹی سے جھڑپ تھی۔

قبل ازیں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد پر ہوئے تصادم میں شہیدجوانوں کی قربانیوں کو ہم ضائع ہونے نہیں دیں گے، تربیت کی تکمیل کرنے والے کیڈیٹس کو انہوں نے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال سرحد پر حالات معمول پر ہیں، اگر مستقبل میں صورتحال بگڑتی ہے تواس کا سامنا کرنے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے تینوں مسلح افواج تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ چین کے غیر متوقع حملہ میں ہمارے جوانوں کی جان گئی، کتنے بھی چیلجنز کیوں نہ ہوں ہم ملک کی خدمت کے لیے تیار ہیں جو ہمارا اولین فریضہ ہے، سرحد پر حالات بگڑتے ہیں یا کوئی چھوٹا بھی واقعہ پیش آتا ہے تو ہم پوری طرح چوکس ہوجائیں گے۔

بھدوریا نے کہاکہ اس اکیڈیمی سے تربیت حاصل کرنے والے 123کیڈیٹس کو راست طورپر سرحد پر بھیجا جائے گا، ساتھ ہی دیگر مراکز سے تربیت حاصل کرنے والے کیڈیٹس کو بھی موجودہ حالات میں سرحد پر روانہ کیاجارہا ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عصری ٹکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم تیار اور ہم طاقت رکھتے ہیں، مناسب وقت پر مناسب جواب بھی ہماری طرف سے دیاجائے گا، سرحد پر مکمل طورپر چوکسی اختیار کی گئی ہے، ہمیں حالات کا مکمل اندازہ ہے، اس موقع پر گلوان میں شہید جنرل سنتوش کی ٹیم کو خراج پیش کیاگیا۔

Last Updated : Jun 20, 2020, 1:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.