ETV Bharat / bharat

مرشدآباد کی سرزمین پر 'اے آئی ایم آئی ایم' کا پہلا جلسہ

مرشدآباد کی سرزمین پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے پہلے سیاسی جلسے کے انعقاد کے ساتھ مغربی بنگال کی سیاست میں اس کی انٹری ہو گئی ہے۔

مرشدآباد کی سرزمین پر 'اے آئی ایم آئی ایم' کا پہلا جلسہ
مرشدآباد کی سرزمین پر 'اے آئی ایم آئی ایم' کا پہلا جلسہ
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 11:48 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے لیے پرعزم ہے۔

کانگریس، بائیں محاذ اور اس کی 16 حلیف جماعتیں اسمبلی انتخابات میں الٹ پھیر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ بیرونی ریاستوں کے رہنماؤں کی مدد سے بنگال کے عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی جدوجہد کر رہی ہے لیکن حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے درد سر بن چکی اسدالدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین نے بنگال کی سیاست میں انٹری لے لی ہے۔

مرشدآباد ضلع کے ڈومکل میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا پہلا سیاسی جلسہ منعقد کیا گیا، مغربی بنگال کی سرزمین پر اے آئی ایم آئی ایم کا یہ پہلا جلسہ تھا، اے آئی ایم آئی ایم کے جلسے میں توقع سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی جس کی امید نہیں کی جا رہی تھی۔

اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما شمیم علی ملا کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کا یہ پہلا سیاسی جلسہ ہے اور مستقبل میں مزید اجلاس کے انعقاد کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناج پور، جنوبی دیناج پور میں جلسہ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، ان اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کو مغربی بنگال آنے کی دعوت دی جائے گی، شمیم علی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں اے آئی ایم آئی ایم سے منسلک ہونا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے، اس کے لیے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار کارکردگی کے بعد اسدالدین اویسی نے مغربی بنگال میں بھی اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.