اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا قتل نہیں ہوا تھا، یہ خودکشی کا کیس ہے، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈاکٹروں کے پینل نے سی بی آئی کو اپنی رائے دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
مختلف میڈیا ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کے پینل نے اداکار کے اہل خانہ اور ان کے وکیلوں کے اس نظریہ کو مسترد کردیا ہے کہ انہیں زہر دے کر گلا دبایا گیا تھا۔
34 برس کے فلم اداکار 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ممبئی پولیس نے پوسٹ مارٹم کی بنیاد پر اسے خودکشی کا معاملہ قرار دیا تھا، لیکن اس معاملے کو لے کر سوشل میڈیا پر الزامات عائد کیے جا رہے تھے کہ سشانت سنگھ کا قتل ہوا ہے اس کے بعد سشانت کے اہل خانہ کے قتل کے سبہ کے بعد اس کیس کو سی بی آئی کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت کیس: ریا چکرورتی گرفتار
اطلاعات کے مطابق ایمس پینل نے سی بی آئی کو اپنی طبی قانونی رائے دینے کے بعد اپنی تحقیقات مکمل کرکے فائل کو بند کردیا ہے۔ اب سی بی آئی اس تحقیقات کو اس رپورٹ کے ساتھ جوڑ رہی ہے، موصولہ اطلاعات کے مباطق اب سی بی آئی خودکشی پر اداکار کی موت کا زاویہ لگا سکتی ہے اور اس کے مطابق مزید تفتیش کرسکتی ہے۔ بنیادی طور پر اسے خودکشی کے معاملے پر غور کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے بھی تفتیش شروع کردی تھی۔
اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ایمس پینل نے ممبئی کے اسپتال کی رائے کو اپنی رضامندی دے دی ہے، جس نے اداکار کا پوسٹ مارٹم کیا تھا، ممبئی اسپتال نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ 'پھانسی کی وجہ سے سانس کی رکاوٹ' بتایا تھا، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ 'حتیٰ کہ حتمی شواہد سے بھی پتہ چلتا ہے کہ اداکار نے خودکشی کی ہے، اسے قتل نہیں کیا گیا ہے۔
جبکہ سشانت سنگھ راجپوت کے اہلخانہ اور ان کے عزیو اقارب نے کہا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت خود کشی نہیں کر سکتے ہیں۔