ETV Bharat / bharat

رکن اسمبلی نااہل معاملہ: تمل ناڈو اسمبلی اسپیکر سے جواب طلب - Tamil Nadu Assembly Speaker

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں 2017 کے اکثریت ٹیسٹ کے دوران وزیر اعلی کے پلانی سوامی کے خلاف ووٹنگ کرنے والے 11 اے آئی اے ڈی ایم کے کے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے سے متعلق ڈی ایم کے کی عرضی پر اسمبلی اسپیکر اور ریاستی حکومت کو بدھ کے روز نوٹس جاری کئے۔

اے آئی اے ڈی ایم کے رکن اسمبلی نااہل معاملہ میں تمل ناڈو اسمبلی اسپیکر سے جواب طلب

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:20 PM IST

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی صدارت والی بنچ نے اسمبلی میں ڈی ایم کے کے وہپ آر سرکپانی کی عرضی پر ریاستی حکومت اور اسمبلی اسپیکر پی دھن پان سمیت دیگر افسران سے جواب طلب کیا۔

عدالت نے نوٹس کی سینئر وکیل مکمل روہتگی نے پرزور مخالف کی لیکن بنچ نے ایک نہ سنی۔ عدالت نے اگرچہ اس معاملے میں آج عرضی گزاروں کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل کی بھی بحث سننے سے انکار کردیا۔ جسٹس بوبڈے نے کہا کہ وہ چار ہفتوں بعد معاملے میں تفصیل سے بحث سنیں گے اس کے ساتھ ہی انہوں نے معاملے کی سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.