راجیہ سبھا میں طلاق ثلاثہ بل منظور ہونے کے بعد بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور اب مسلم خواتین کو انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلم خواتین کو انصاف دلانے میں کامیاب رہے۔
بی جے پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کا دن 30 جولائی تاریخ کے اوراق میں درج ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ آج راجیہ سبھا میں پرچی کے ذریعے ووٹنگ ہوئی جس میں اس بل کی حمایت میں 99 اور اس کی مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے۔ طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا میں بھی منظور ہوگیا۔