ETV Bharat / bharat

دو دن کم رہنے کے بعد کورونا کے فعال کیسز میں پھر اضافہ - مجموعی تعداد اب 52,73,202 ہو

کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب 52,73,202 ہو گئی ہے۔

india
india
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 2:29 PM IST

ملک میں گذشتہ دو دن تک عالمی وبا کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد نئے فعال کیسز سے زیادہ ہونے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی نظر آئی اور اس دوران جہاں 85,376 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، وہیں 86,821 نئے کیسز سامنے آئے جس سے فعال کیسز میں 264 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب 52,73,202 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اب 52,73,202 ہو گئی۔ متاثرہ افراد کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں 264 کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 9,40,705 ہو گئی ہے۔ قبل ازیں دو دن تک مسلسل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھنے سے فعال کیسز میں کمی آئی تھی۔ فعال کیسز میں منگل کے روز 15,064 اور بدھ کے روز 7,135 کی کمی درج کی گئی تھی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,181 مریضوں کی موت ہوئی، جس سے کووِڈ۔19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 98,678 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز 16.67 فیصد، اور شرح اموات 1.56 فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے والون کی شرح 83.53 فیصد ہو گئی ہے۔

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 1,327 کم ہو کر 2,59,462 رہ گئے ہیں جبکہ 481 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 36,662 ہو گئی ہے۔ اس دوران 19,163 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والون کی تعداد بڑھ کر 10,88,322 ہو گئی ہے۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مریضوں کی تعداد میں 121 کی کمی ہوئی ہے اور ریاست میں اب 1,07,635 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار 8,864 ہو گئی ہے اور اب تک 4,85,268 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھراپردیش میں اس دوران مریضوں کی تعداد 990 کم ہونے سے فعال کیسز 58,445 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں کل 6,29,211 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.