مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے سیوڑی میں ترنمول کانگریس کے حامیوں اور مقامی باشندوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے جلسے کے بعد میدان اور کھیت کو گوبر سے دھو کر سیناٹائز کیا۔
ترنمول کانگریس کے مقامی رہنماوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر اکثر و بیشتر مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں، اس سے بنگال کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں قبل دلیپ گھوش کورونا مثبت پائے گئے تھے، اس لیے پورے محلے کو گوبر سے دھویا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ترنمول کانگریس کے ایک اور رہنما کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو آپ کس زمرے میں رکھ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب آپ اچھی طرح سے سمجھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی نے کہنا تھا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کبھی کہا تھا کہ گئو موتر پینے سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اب سوال یہ ہے کہ بی جے پی کے رہنما 'گئو متر' کے استعمال کے باوجود کورونا وائرس مثبت کیسے ہو گئے، اس کے علاوہ بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر انوبراتا منڈل نے بھی ایہی بات کہی تھی۔