ETV Bharat / bharat

بابری مسجد فیصلے کے بعد پہلا 6 دسمبر - حکومت سے مسجد کی شہادت کے تئیں اپنے غم کا اظہار کیا۔

اس برس بھی بابری مسجد کی شہادت کے موقعے پر مسلمانان ہند نے پُرامن طور پر مظاہرے کیے اور حکومت سے مسجد کی شہادت کے تئیں اپنے غم کا اظہار کیا.

ای ٹی وی بھارت
بابری مسجد فیصلے کے بعد پہلا 6 دسمبر
author img

By

Published : Dec 6, 2019, 9:32 PM IST

بابری مسجد کی شہادت کے آج 27 سال مکمل ہوگئے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں کے مسلمان ہر برس 6 دسمبر کو ' یوم سیاہ' کے طور پر مناتے ہیں۔

اس برس بھی بابری مسجد کی شہادت کے موقعے پر مسلمانان ہند نے پُرامن طور پر مظاہرے کیے اور حکومت سے مسجد کی شہادت کے تئیں اپنے غم کا اظہار کیا۔

قومی دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے باہر 27 برسوں سے 6 دسمبر کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس برس بھی احتجاج کیا گیا اور ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

بابری مسجد فیصلے کے بعد پہلا 6 دسمبر

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جمعہ کو بابری مسجد کے یوم شہادت کے موقع پر 4 بجکر 45 منٹ پر شہیدوں کی یادگار قدوائی پر بابری مسجد بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام اجتماعی اذان دے کر حکومت کے خلاف احتجاج درج کرایا گیا۔

بہار کے ضلع دربھنگہ میں بھی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے بینر تلے سینکروں مسلمانوں نے قلعہ گھاٹ سے دربھنگہ کلکٹر آفس تک پر امن طریقے سے احتجاجی مارچ نکالا اور متعلقہ افسر کو ایک میمورنڈم دے کر مسجد کو منہدم کرنے والوں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

راجستھان مسلم فورم کے بینر تلے ایک بڑا احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام جمعے کی نماز کے بعد شروع ہوا جو عصر کی نماز تک مسلسل جاری رہا۔ اس دوران انصاف کی مانگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: بابری مسجد تاریخ کے آیئنے میں

بابری مسجد رام بھومی کے عرصہ دراز سے جاری مقدمے پر سپریم کورٹ نے گزشتہ 9 نومبر کو فیصلہ صادر کیا ہے اور عدالت کے فیصلے کا سب نے احترام کیا ہے لیکن ایک بار پھر مسلم فریق کی جانب سے آئینی حقوق کی بناء پر نظر ثانی کی عرضی دائر کی گئی ہے۔

Intro:آج 6 دسمبر بروز جمعہ کو بابری مسجد یوم شہادت کے موقع پر ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 4 بجکر 45 منٹ پر شہیدوں کی یادگار قدوائی پر بابری مسجد بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام اجتماعی اذان دے کر حکومت کے خلاف احتجاج درج کیا گیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے عوام سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت بابری مسجد کو شہید کرنے والے ملزمین کو فاسٹ ٹریک عدالت قائم کر کے جلد از سزا دے۔

مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مزید کہا کہ ملک کے مسلمانوں نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کیا۔ لیکن دستوری حق کے مطابق رویر پٹیشن داخل کی گئی اور امید ہے سپریم کورٹ دوبارہ اس پر نظر ثانی کرے اور انصاف کرے۔

اخیر میں اس احتجاجی مظاہرے کے بعد مسجد بچاو کمیٹی کی جانب سے پرانت آفیسر کو ایک مطالباتی میمورنڈم دیا گیا۔ اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی، یوسف الیاس، اطہر حسین اشرفی، معین اختر اور فاروق فردوسی نے خطاب کیا۔ وہیں سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانان شہر نے احتجاج میں شرکت کی۔

Body:۔۔۔

Conclusion:۔۔۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.