ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش دارلحکومت معاملے میں مرکز کا حلف نامہ - امراوتی کو واحددارلحکومت برقرار رکھنے کا مطالبہ

'دارالحکومت یا دارالحکومتوں کے فیصلے میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔'

آندھراپردیش دارلحکومت معاملے میں مرکز کا حلف نامہ

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 4:11 PM IST

آندھراپردیش میں دارالحکومتوں کے قیام سے متعلق مرکز نے اےپی ہائی کورٹ میں اپنا موقف پیش کیا۔مرکز نے تین دارالحکومتوں کے معاملے پر ہائی کورٹ میں ایک اضافی حلف نامہ داخل کیا ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ نے دارالحکومتوں کےمعاملے میں مرکز کے کردار کے بارے میں مزید وضاحت دی ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کا فیصلہ ریاستی حکومت نے کیا ہے۔ تاہم مرکز نے بتایا کہ علحدگی ایکٹ میں کہیں نہیں تھا کہ ایک ہی دارالحکومت ہونا چاہئے۔سیکشن 13 میں کہیں بھی اس بات کا ذکر نہیں کہ ایک ہی دارالحکومت ہو۔

مرکز نے واضح کیا ہے کہ دارالحکومت سے متعلق حتمی فیصلہ ریاستی حکومت پر منحصر ہے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ مرکز نے صرف یہ کہا تھا کہ وہ دارالحکومت کو ضروری مالی مدد فراہم کرے گا۔اور واضح کیا کہ دارالحکومت یا دارالحکومتوں کے فیصلے میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ حلف نامے میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے میں مرکز کا کوئی رول نہیں ہے، یہ ریاستی حکومت کے تحت ہے اور ریاستی حکومت اس کی خودمختار ہے۔

واضح رہے کہ آندھراپردیش میں اپوزیشن تلگو دیشم اور کسانوں کا ایک طبقہ تین دارلحکومت کی تشکیل کے فیصلے کے خلاف ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ایک ہی دارلحکومت کے طور پر امراوتی برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ رفائل جنگی طیارے باضابطہ طور پر فضائیہ میں شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.