ریاست بہار کے ضلع گیا کےبارایسوسی ایشن کے تیس ہزاری کورٹ تشدد معاملے پر پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
مگدھ کمشنر و ڈسٹرک مجسٹریٹ کو میمورنڈم کی کاپی بھی سونپی گئی۔
واضح رہے کہ ضلع گیا بارایسوسی ایشن نے تیس ہزاری کورٹ میں پولیس اور وکیلوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کی مخالفت میں احتجاجی مارچ نکالا اور وکلاء کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
اس دوران وکلاء کے ایک وفد نے ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ سے ملاقات کرکے گورنربہار کے نام سے متعددمطالبات کی کاپی سونپی۔
بارایسوسی ایشن نے تیس ہزاری کورٹ میں گزشتہ ہفتہ ہوئے تشدد کو لیکرناراضگی ظاہر کی اور عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سطح کے وکلا محفوظ نہیں ہیں، حکومت کو اس جانب ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: عظیم فلمساز بی آر چوپڑہ پر خصوصی پیشکش
مراری کمار ہمانشو سکریٹری بارایسو سی ایشن گیا و ممبر بارایسوسی ایشن ہائی کورٹ پٹنہ نے آگے کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بار کونسل آف انڈیا کی جوبھی ہدایت ہوگی اس پر آگے کاروائی کی جائیگی۔