جامعہ میں داخلے کی درخواست کے لیے فارم جاری کردیا گیا ہے۔ جسے امیدوار طلبا جامعہ کی آفیشیل ویب سائٹ پر جاکر فارم بھر سکتے ہیں۔
دلچسپی رکھنے والے طلبا 21 فروری سے لے کر 25 مارچ تک درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ شیخ جامعہ (وائس چانسلر) پروفیسر نجمہ اختر نے گزشتہ جمعرات کو ایڈمیشن پورٹل لانچ کیا تھا، اسی کے ساتھ انہوں نے سال 2020 کا پروسپیکٹس بھی لانچ کیا ہے۔
جامعہ میں الگ الگ کورسز میں داخلہ کے لیے 21 فروری سے آن لائن درخواست www.jmicoe.in پر دے سکتے ہیں۔
طلبہ گریجوئیشن، پوسٹ گریجوئیشن، پی جی ڈپلومہ، ایڈوانس ڈپلومہ، ڈپلومہ، ایم فل، اور پی ایچ ڈی کے لیے 25 مارچ تک داخلے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
داخلہ ٹیسٹ کے لیے ایڈمٹ کارڈ 10 اپریل سے 15 اپریل تک جاری ہوگا۔ جبکہ 18 اپریل سے امتحان ٹیسٹ شروع ہونگے وہیں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امتحان 26 اپریل اتوار کے روز ہوں گے۔